موٹاپا کم کرنے کے لئے کالی مرچ کا استعمال نہایت مفید ہے،امریکی ماہرین

پیر 26 دسمبر 2016 13:35

موٹاپا کم کرنے کے لئے کالی مرچ کا استعمال نہایت مفید ہے،امریکی ماہرین
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) امریکی ماہرین صحت کالی مرچ کے استعمال کو موٹاپا کم کرنے کے لئے نہایت مفید قرار دیا ہے۔ مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہناہے کہ کالی مرچ کئی بیماریوں کی دوا ہے، کالی مرچ میں موجود پیپرائن نامی جزانسانی بدن میں ناصرف چکنائی کو جمنے بلکہ چکنائی کو نئے خلئے بنانے سے بھی روکتا ہے۔

(جاری ہے)

کالی مرچ نزلہ و زکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے ، ڈپریشن میں کمی، قوت قلب میں اضافہ اور اینٹی اکسیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی مفید ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہے جو چکنائی سے بھرپور خلیوں میں کمی کرنے میں مدد دیتے ہیں۔اس کے علاوہ رنگ صاف کرنے والی کریم میں پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے سے جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ کرکے نئے خلیوں کے بننے میں کارآمد ثابت ہوتی ہے جس سے جلد صاف اور چمکدار بن جاتی ہے۔