دیو سائی میں پولیس جوانوں کی مرحلہ وار ٹریننگ کا آغاز

پیر 26 دسمبر 2016 13:16

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) انسپکٹر جنرل گلگت بلتستان پولیس کی ہدایت پر پولیس نے برف پوش وادیوںمیں تربیت شروع کر دی ۔ ڈی آئی جی بلتستان نے پولیس جوانوں کو دیو سائی میں مرحلہ وار ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی جی پی نے تمام اضلاع کے پولیس جوانوں کو سخت موسمی حالات میں آپریشن اور ریسیکو کی تربیت دینے کی ہدایات جاری کی ہیں اور انہی ہدایات کے تحت ڈی آئی جی بلتستان اشفاق احمد خان نے ریجن کے پولیس جوانوں کی مرحلہ وار ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے جہاں پیر کو 10جوانوںکو ابتدائی طور پر دیو سائی ٹاپ پر لے جایا گیا اور انہیں برف میں چلنے کی مشقیں کروائی گئیں تاکہ وہ برفانی علاقوں میں ناگہانی آفات اور کوہ پیمائوں کو ریسکیو کرنے کیلئے جاتے ہوئے مشکلات سے نبرد آزما ہو سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی اشفاق احمد خان نے کہا کہ بلتستان پولیس کو غیر ملکی کوہ پیمائوں کو ریسیکو کرنے اور ناگہانی آفات کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلتستان کے اکثر بالائی علاقوں میں موسم سرما کے دوران شدید سردی اور برفباری ہوتی ہے جہاں ناگہانی آفات کے دوران لوگوں کو مدد کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ دوسری جانب بلتستان میں واقع بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کے لئے دنیا بھر سے آنے والے غیر ملکی کوہ پیمائوں کے ساتھ حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ ان کے پیش نظر ہم نے پولیس کی برفانی ٹریننگ شروع کر دی ہے تاکہ جوان جسمانی طور پر ان برف پوش وادیوں میں مکنہ حالات سے نبرد آزما ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :