پاکستان نے رواں سال 11میں سے محض 5 ون ڈے میچ جیتے

پیر 26 دسمبر 2016 13:14

پاکستان نے رواں سال 11میں سے محض 5 ون ڈے میچ جیتے

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) سال 2016 ء میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے مختلف ٹیموں کے خلاف مجموعی طور پر 11ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے 5میں کامیابی حاصل کی اور 6 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، رواں سال بھارت کی ٹیم نے 13ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے 7 میں کامیابی حاصل کی اور 6 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، انگلینڈ کی ٹیم نے 18ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے 11جیتے اور 5 میں اسے شکست کاسامنا کرناپڑا ، آسٹریلیا کی ٹیم نے 29 ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے 17 جیتے اور 11 میں شکست کھائی ، سائوتھ افریقہ کی ٹیم نے رواں سال 17 ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے 11 میں فتح حاصل کی اور 5 میں اسے شکست ہوئی ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے رواں سال 14ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے چار میں فتح حاصل کی اور 9میں اسے شکست ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :