یوسف سردار میموریل ٹی 20 کپ، اپالو سپورٹس نے کوٹ خواجہ سعید جمخانہ کو 84 رنز سے ہرادیا

پیر 26 دسمبر 2016 13:14

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)نارتھ زون یوسف سردار میموریل ٹی 20 کرکٹ کپ کے میچ میں اپالو سپورٹس نے کوٹ خواجہ سعید جمخانہ کو 83 رنز سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 15اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، وقاص طارق نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 اور سلمان علی نے 58رنز بنائے۔ کوٹ خواجہ سعید کی طرف سے شہزاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کوٹ خواجہ سعید جمخانہ کی ٹیم 12.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 104 رنز بناسکی، عظیم بٹ نے 29 اور ندیم نے 18 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی جانب سے انس رضا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔