سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 9ویں برسی کل منائی جائیگی

پیر 26 دسمبر 2016 13:14

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 9ویں برسی کل منائی جائیگی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 9ویں برسی کل منائی جائیگی اس سلسلے میں ملک بھرمیں پیپلزپارٹی کے زیراہتمام قرآن خوانی دعائیہ تقریبات کانفرنسز سمینارز مذاکرے تعزیتی اجتماعات اور تقریبات منعقد کی جائینگی جن سے پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین وفاقی وزراء اور مقررین خطاب کرینگے تقریبات میں بینظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائیگی اور ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا اور شمعیں بھی روشن کی جائینگی -