کالے شاپنگ بیگز اور 15مائیکرون سے کم موٹائی والے شاپنگ بیگز کی تیاری ، فروخت اور استعمال ممنوع ہے‘ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات

پیر 26 دسمبر 2016 13:05

بورے والہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات رانا صفدر علی نے کہا ہے کہ کالے شاپنگ بیگز اور 15مائیکرون سے کم موٹائی والے شاپنگ بیگز کی تیاری ، فروخت اور استعمال ممنوع ہے اس سلسلہ میں خلاف ورزی کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق 50ہزار روپے جرمانہ یا تین ماہ قید یا بیک وقت دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں اس لیے کالے شاپنگ بیگز اور 15مائیکرون سے کم موٹائی والے شاپنگ بیگز کی تیاری ، فروخت اور استعمال سے گریز کیا جائے ڈسٹرکٹ آفیسر ماحلویات رانا صفدر علی نے کہا کہ ماہ دسمبر کے دوران خلاف ورزی کرنے پر163چالان عدالت میں بھجوائے جا چکے ہیں کالے شاپنگ بیگز، 15مائیکرون سے کم موٹائی والے شاپنگ بیگز کے حوالہ سے عوام کی آگاہی کے لیے بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ ہول سیل ڈیلرز کے ساتھ میٹنگ کر کے انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ کالے شاپنگ بیگز اور 15مائیکروں سے کم موٹائی والے شاپنگ بیگز کی تیاری ، فروخت اور استعمال ممنوع ہے اس سے گریز کیاجائے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی-