قائد اعظم نے منظم و مسلسل جدوجہد سے پاکستان کے قیام کو عملی جامہ پہنایا‘علی اکبر بھٹی

محمد علی جناح کی محنت اور کوشش ہمارے لیے مشعل راہ ہے اسی جذبہ کو اب تعمیر پاکستان کے لیے بروئے کار لانا ہماری ذمہ داری ہے

پیر 26 دسمبر 2016 13:05

بورے والہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے منظم و مسلسل جدوجہد سے پاکستان کے قیام کو عملی جامہ پہنایا محمد علی جناح کی محنت اور کوشش ہمارے لیے مشعل راہ ہے اسی جذبہ کو اب تعمیر پاکستان کے لیے بروئے کار لانا ہماری ذمہ داری ہے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کے معائنہ کے دوران کم عمر بچوں کے وارڈ میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے سلسلہ میں محمد علی جناح کی زندگی پر کوئز پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی شاہ ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رضوان سعید بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کم عمر قیدی بچوں کو تاکید کی کہ وہ جرم کی دنیاسے کنارہ کشی اختیار کریں ایک اچھے شہری ، اچھے انسان اور اچھے مسلمان اور سچے پاکستانی کی حثیت سے رہائی کے بعداپنی نئی زندگی کا آغاز کریں انہوں نے کہا کہ کم عمری کے باعث ناسمجھی سے سرزد ہونے والے جرائم سے توبہ کریں اور اپنی تعلیم مکمل کریں محنت اور دیانت ، شرافت کو اپنا شعار بنائیں اور قائد کے بنائے عظمت کے مینار پاکستان کو اقوام عالم میں بلند مقام پر لے جائیں اور معاشرے میں باعزت طور پر اپنی زندگی گزاریں تقریب کے آخر میں ڈی سی او نے کوئز پروگرام میں شریک کم عمر قیدیوں میں انعامات تقسیم کئے ڈی سی او نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور صفائی سمیت حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا ڈی سی او نے جیل کے کچن میں علاج معالجہ کی سہولیا ت کا جائزہ لیا انہوں نے جیل کے کچن میں قیدیوں کے لیے تیار ئے جانے والے کھانے کے معیار کا ملاحظہ کیا سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی شاہ نے بتایا کہ جیل میں کھانے کامینو خاص طور پر ترتیب دیا گیا ہے اور قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم کیا جارہا ہے جیل کے لیے سبزیاں جیل کی اراضی پر کاشت کی جاتی ہیں-