مینٹل ہیلتھ گیپ کے حوالے سے تین روزہ ورکشاپ

پیر 26 دسمبر 2016 13:05

پشاور۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)پشاور مینٹل ہیلتھ گیپ کے حوالے سے چارروزہ ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا‘ محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے باہمی تعاون سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں شرکاء کو دماغی بیماریوں سے متعلق آگاہی دی گئی‘ ورکشاپ میں غیر ملکی ماہرڈاکٹر پیٹر نے موضوع پر لیکچر بھی دیا‘ جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایوب روز‘ نامور ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر سلطان‘ ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ ‘میڈیکل آفیسرز اور سائیکالوجسٹس نے شرکت کی۔