مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام تقریب

پیر 26 دسمبر 2016 13:03

پشاور۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام یوم پیدائش بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور وزیراعظم محمدنوازشریف کی سالگرہ کی تقریب ایم ایس ایف کے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی مہمان خصوصی ایم پی اے ثوبیہ خان تھیں‘ ایم ایس ایف کے مرکزی سینئر نائب صدر منصف خلیل‘ صوبائی صدر مسلم خان‘ عارف خان اور طلباء نے شرکت کی ‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ثوبیہ خان نے کہاکہ قائداعظم محمدعلی جناح نے پاکستان کو بنایاہے اور نوازشریف پاکستان کو بچارہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے اصولوں پر کاربند ہیں‘ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا میاں نوازشریف کے سرہے‘ انہوں نے کہاکہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد قائداعظم محمدعلی جناح نے رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :