ارسا نے بھل صفائی مہم کے لئے تمام نہروں کو بند کردیا

پیر 26 دسمبر 2016 12:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)ا نڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے بھل صفائی مہم کے لئے تمام نہروں کو بند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق انڈس ریور اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیاہے کہ کہ پنجاب بھر میں نہروں کی سالانہ بھل صفائی مہم کے لئے پیر سے تمام نہروں کو بند کر دیا گیا ہے ،یہ نہر 31 جنوری 2017تک بند رہیں گے ۔ارسا کے ترجمان کے مطابق اتھارٹی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے تربیلا ڈیم سے 12 ہزار اور منگلا ڈیم سے 8 ہزار کیوسک پانی جاری کرے گی۔