غیر کشمیری ہندوئوں کو کشمیر کے ڈومیسائل کی فراہمی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے، مسعود خان

پیر 26 دسمبر 2016 12:48

غیر کشمیری ہندوئوں کو کشمیر کے ڈومیسائل کی فراہمی  اقوام متحدہ کی سلامتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے غیر کشمیری ہندووں کو کشمیر کے ڈومیسائل کی فراہمی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو میں انہوں نے بھارت کے اس فیصلے کی مذمت کی اور کہاکہ بھارت کی جانب سے اس قسم کے فیصلے کا مقصد اس علاقے کی آبادی کی ساخت کو تبدیل کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے جس سے کشمیریوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ حائل ہو گی۔ آزاد کشمیر کے صدر نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ایسے اقدامات کرنے سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کے لئے نوجوانوں کو تقویت ملے گی اور وہ ضرور اپنے مقاصد میں کامیاب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :