ایشین جونیئر تھرو بال چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

پیر 26 دسمبر 2016 12:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)ایشین جونیئر تھرو بال چیمپئن شپ کل منگل سے ملائیشیاء میں شروع ہوگی، ایشین تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ 30 دسمبر تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بھارت، ملائیشیاء، سری لنکا، بنگلہ دیش، کمبوڈیا اور سنگاپور شامل ہیں۔