بھارتی فورسز نے حریت کانفرنس کے 6ماہ بعد ہونے والے اجلاس پر پابندی لگا دی

پیر 26 دسمبر 2016 12:29

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) بھارتی فورسز نے حریت کانفرنس کے 6ماہ بعد ہونے والے ایک اجلاس پر پابندی لگا دی اور قائدین کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزحریت کا اجلاس حیدپورہ میںسید علی گیلانی کی صدارت میں منعقد ہونے والا تھااور صبح جونہی حریت کی مجلس شوریٰ کے نمائندے حیدرپورہ پہنچے تو پولیس نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی اور انہیں باہر روک کر واپس جانے کے لئے مجبور کیا۔

حریت چیئرمین کے ساتھ لوگوں کے ملاقات کرنے پر پہلے ہی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ دفتر کے ذمہ دار افراد کو بھی اندرجانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ حریت کانفرنس کا یہ اجلاس 6ماہ کے بعد بٴْلایا گیا تھا اور اس میں جموں کشمیر کی موجودہ تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غوروخوض ہونے والا تھا۔

متعلقہ عنوان :