مقبوضہ کشمیر ،بھارتی ایجنٹوں نے مزید ایک کشمیری کو فائرنگ سے شہید کر دیا ، ایک نوجوان کو زندہ جلانے کی کوشش

پیر 26 دسمبر 2016 12:29

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایجنٹوں نے مزید ایک کشمیری کو فائرنگ سے شہید کر دیا جبکہ ایک نوجوان کو زندہ جلانے کی کوشش کی گئی۔ گزشتہ روز ضلع بارہمولہ کے بہرام پورہ رفیع آباد علاقے میں اچانک بھارتی مسلح ایجنٹ نمودار ہوئے اور ایک نوجوان پر اس کے گھر کے باہراندھا دھند گولیاں چلا دیں۔

فائرنگ سے 32سالہ نذیر احمد میر شہید ہو گیا۔جس کے خلاف علاقے میں مظاہرے ہوئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین بھارت کے خلاف اور آزاقدی کے حق مین نعرے لگا رہے تھے۔ادھر سمبل علاقہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جببھارتینقاب پوش ایجنٹوں نے رات کی تاریکی میں ایک مکان پر دھاوا بول کر ایک نوجوان کو گھسیٹتے ہوے گھر سے باہر نکالا اور اسے ایک دکان کے باہر کھمبے سے باندھ کر اسے مار مار کر لہولہان کردیا۔جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ نوجوان کو زندہ جلانے کے لئے دکان میں آگ لگا دی گئی اور بھارتی ایجنٹ وہاں سے فرار ہوگئے۔ ہسپتالمیں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک قرار دی ہے۔جس دکان کو آگ لگادی گئی اس میں لاکھوں روپے کا مال خاکستر ہوگیا۔