کوئٹہ میں پاک فوج کے بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آﺅٹ تقریب
فخر ہے کہ بلوچستان کے جوان بھی ملک کے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے۔ فوج میں خود کو بلوچ کہلوانے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ بلوچستان کے عوام ملک دشمن عناصر کو مسترد کر چکے ہیں۔فخر ہے کہ بلوچستان کے جوان بھی ملک کے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطا ب
سمیرا فقیرحسین پیر 26 دسمبر 2016 12:04
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 دسمبر 2016ء) :کوئٹہ میں پاک فوج کے بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آﺅٹ تقریب منعقد کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، راکین اسمبلی اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی ۔ تقریب میں موجوہ چیف آف آرمی اسٹاف کی اعزازی چھڑی ریکروٹ عرفان علی کو دی گئی ۔ کمانڈر سدرن کمانڈ کا طلائی تمغہ ریکروٹ لیاقت علی کو دیا گیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں بلوچستان کی عوام کی خوشی اور کامیابی میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے۔ فوج میں خود کو بلوچ کہلوانے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ آج بلوچستان کی عوام کی خوشی اور کامیابی میں شریکہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ، قبیلہ اور ملک ہے ۔
بلوچستان پاکستان کا ایک بڑا اور اہم صوبہ ہے ۔ اللہ نے بلوچستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے۔آنے والے وقتوں میں بلوچستان کے وسائل سے ترقی کی نئی راہیں کھُلیں گی۔آج بلوچستان کے بہادر بیٹے وطن کی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں۔فخر ہے کہ بلوچستان کے جوان بھی ملک کے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے متعدد جوانوں کو ایف سی ، پاک فوج ، پولیس اور دیگر اداروں میں شامل کیا گیا۔ دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ بلوچستان کے عوام ملک دشمن عناصر کو مسترد کر چکے ہیں۔ ہماری دشمنی صرف پاکستان کے دشمنوں سے ہے۔ جو لوگ دشمنوں کی سازش کا شکار ہیں ان کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھُلے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب دشمن اپنے انجام کو پہنچے گا۔ سی پیک کے بروقت تکمیل خطے کو نئے دور میں داخل کرے گی۔ بلوچستان کی ترقی بھی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی آنے والے وقت میں مزید ترقی ہو گی۔ کیونکہ بلوچستان کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.