ایشین جونیئر تھرو بال چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

چمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، ملائیشیاء، سری لنکا،بنگلہ دیش، کمبوڈیااور سنگا پورکی شامل ہیں

پیر 26 دسمبر 2016 12:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) ایشین جونیئر تھرو بال چیمپئن شپ کل منگل سے ملائیشیا ء میں شروع ہوگی، ایشین تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 30 دسمبر تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بھارت، ملائیشیاء، سری لنکا،بنگلہ دیش، کمبوڈیااور سنگا پور شامل ہیں-