حریت کانفرنس کا غیر کشمیریوں کو سکونتی اسناد دینے کے بارے میں بھارتی وزیر کے بیان پر شدید ردعمل

انسانوں کیساتھ وحشیانہ سلوک روا رکھنے والوں کے منہ سے انسانیت سے متعلق الفاظ زیب نہیں دیتے

پیر 26 دسمبر 2016 12:15

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر جتندر سنگھ کے حالیہ بیان کے غیر کشمیری مہاجرین کو سکونتی اسنا د انسانی بنیادوں پر جاری کی گئی ہیںپر شدید ردعمل ظاہرکیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ انسانیت کے بدترین دشمنوں اور انسانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک روا رکھنے والوں کے منہ سے انسانیت سے متعلق الفاظ زیب نہیں دیتے اوران مفاد پرست لوگوں کی رگِ حمیت اسی وقت جاگتی ہے جب ان کے مکروہ سیاسی ارادوں پر ضرب لگنے کا کوئی احتمال ہو۔

انہوںنے کہاکہ انسانیت کا درس دینے والے یہ خون کے پیاسے لوگ ذرا اپنی تنظیم کے ان اراکین سے تو پوچھیں جو اس بات کیلئے ایک دوسرے سے سبقت لیتے ہیں کہ کس نے کتنے مسلمانوں کا قتل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ اعلانیہ اپنے ہاتھوں پہ لگے انسانوں کے خون کا اعتراف کرتے ہیں ۔ترجمان نے بھارتی وزیر کے ان کلمات کے غیر کشمیری مہاجرین نے صرف جموں و کشمیر کو ہی رہنے کیلئے چنا ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان لوگوںکی ناجائز مرضی کا اتنا ہی خیال ہے توجموںوکشمیر کے سوا کروڑ عوام گزشتہ 70سال سے اپنا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت مانگ رہے وہ انہیں کیوں نہیں دکھائی دیتا ۔

انہوںنے کہاکہ کیونکہ غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں بسانے کے عمل میں بھارتی حکمرانوں کے مکروہ سیاسی عزائم شامل ہیں اس لئے یہ مکار اور سیاسی شاطر '' انسانیت ''کی دہائی دے رہے ہیں۔ترجمان نے ایسے لوگوں کا وزیر اعظم بننے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے کہ آپ کن لوگوں کو وزیر اعظم بنائیں اور کن کو صدر مملکت ،لیکن جموںو کشمیر کے متنازعہ خطہ پر غیر قانونی ،غیر اخلاقی اور غیر فطری قبضہ کرکے نہ یہ لوگ چین و سکون سے رہ پائیں گے اور نہ ہی ان کی پشتبانی کرنے والے سیاسی سوداگر ان کے تئیں کوئی پیش رفت کر سکیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے پیش کی گئی وضاحت دینے والے نام نہاد وزیر بھارت کی غلامی میں اندھے اور بہرے ہو چکے ہیں۔انھوں نے اپنا دل دماغ اور اپنی شناخت و پہچان پہلے ہی سرکاری اعزازوں اور مراعات کے عوض بیچ رکھی ہے اوریہ اپنے آقائوں کے سُر میں سُر ملاکر اپنی وفاداری کا ثبوت پیش کرنے کیلئے ہی کرسی،ْ اقتدار پر بٹھائے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :