کراچی،پرانا حاجی کیمپ ، گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اور دیگر سامان جل کر خاکستر

پیر 26 دسمبر 2016 11:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر ڈیڑھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اور دیگر سامان جل گیا۔ لیاری کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں واقع لکڑی کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی۔ ابتدا میں فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچیں لیکن آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کی گئیں۔

(جاری ہے)

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے لکڑیوں کے مزید تین گوداموں اور قریبی رہائشی عمارت کے ایک حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں اور ایک باؤزر نے حصہ لیا۔ ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں لکڑی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی تاہم بروقت ریسکیو آپریشن کے باعث قابو پالیا گیا ، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :