بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی ، مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد

پیر 26 دسمبر 2016 11:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرکے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف نے کارروائی کرکے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی ،ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے راس الخیمہ جانا چاہتا تھا،ملزم صوابی کا رہائشی ہے،ملزم کو مزید تفتیش کیلئے اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :