بھارت نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اگنی 5 ایٹمی میزائل کے تجربے کا دعویٰ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 دسمبر 2016 11:33

بھارت نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اگنی 5 ایٹمی میزائل کے تجربے کا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 دسمبر 2016ء) : بھارت نے طویل فاصلے پر مار کرنے والے اگنی 5 ایٹمی میزائل کے تجربے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی 5 ایٹمی میزائل اڑیسہ کے ساحل سے لانچ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اس میزائل کا چوتھی مرتبہ تجربہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اس میزائل کا وزن 50 ہزار کلو گرام ہے، میزائل کی لمبائی 17 میٹر اور چوڑائی 2 میٹر ہے۔ جبکہ یہ میزائل 500 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس میزائل کا پہلا ٹیسٹ اپریل 2012ء میں کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا نے اس میزائل کے تجربے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی۔

متعلقہ عنوان :