ٹام لیتھم کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں 137 رنز کی دلکش اننگز مرد میدان قرار پائے

پیر 26 دسمبر 2016 11:39

ٹام لیتھم کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں 137 رنز کی دلکش اننگز مرد ..

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ٹام لیتھم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کیریئر بیسٹ اننگز کھیلتے ہوئے 137 رنز بنائے، یہ ان کی ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات مطابق گزشتہ روز کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں ٹام لیتھم نے بنگلہ دیشی بائولرز کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور 121 گیندوں پر 137 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں چار چھکے اور سات چوکے شامل تھے، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ان کی ون ڈے کیریئر کی بیسٹ اننگز اور دوسری سنچری ہے۔

متعلقہ عنوان :