اظہر علی کیلینڈر ایئر میں ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے

پیر 26 دسمبر 2016 11:39

اظہر علی کیلینڈر ایئر میں ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بلے ..

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے کیلینڈر ایئر میں ہزار رنز مکمل کر لئے، اس طرح وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز اظہر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ 66 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، وہ رواں سال اب تک 11 ٹیسٹ کی 21 اننگز میں 1016 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں دو سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین سکور 303 ناٹ آئوٹ ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سکور کیا تھا، اس طرح وہ کیلینڈر ایئر میں ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں، محمد یوسف اور یونس خان کو دو دو بار یہ اعزاز حاصل ہے، محسن خان اور انضمام الحق بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔