دلہنوں کے عروسی ملبوسات چوری کرنے والا راولپنڈی کا انوکھا گینگ گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 دسمبر 2016 11:13

دلہنوں کے عروسی ملبوسات چوری کرنے والا راولپنڈی کا انوکھا گینگ گرفتار

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 دسمبر 2016ء) : راولپنڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلہنوں کے عروسی ملبوسات چوری کرنےو الا ایک انوکھا گینگ گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کے کپڑے برآمد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان مہنگے جوڑے چوری کر کے سستے داموں انہیں فروخت کیا کرتے تھے۔ تھانہ صادق آباد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دلہنوں کے عروسی ملبوسات بھی برآمد کیے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ چار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :