اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف کی کارورائی ، مسافر سے ہیروئن برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 دسمبر 2016 11:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 دسمبر 2016ء) : اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ہیروئن برآمد کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم کو نجی ائیر لائن کی پرواز سے راس الخیمہ جانا تھا ۔ اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ ملزم سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے جسے ملزم نے اپنے موزوں میں چھُپا رکھا تھا ۔ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ اے ایس ایف حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :