کویت سٹی :کشتی میں لگنے والی آگ میں چھ کویتی شہری جاں بحق ،چار زخمی

پیر 26 دسمبر 2016 08:50

کویت سٹی :کشتی میں لگنے والی آگ میں چھ کویتی شہری جاں بحق ،چار زخمی

کویت سٹی : ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین 26دسمبر2016): کویت کے سمندری علاقے میں ایک چھوٹی کشتی میں لگنے والی آگ میں چھ افراد ہلا ک اور چار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکا ر ہونے والے افراد سیاحت کی غرض سے کشتی میں سوار تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر چھ افراد جن میں دو بچے بھی شامل تھے ۔ سول ڈیفنس نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پر پہنچ گئیں۔بروقت کاروئی کے نتیجے میں چار افراد کو بچا لیا گیا۔سول دیفنس حکام کا کہناہے کہ وہ اس سلسلے میں آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہاہے ۔