راس الخیمہ: پانچ سا لہ بچے کو ماں نے کار سے کچل ڈالا

پیر 26 دسمبر 2016 08:36

راس الخیمہ: پانچ سا لہ بچے کو ماں نے کار سے کچل ڈالا

راس الخیمہ: ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین 26دسمبر2016): گزشتہ روز پانچ سالہ بچے کو اسکی ماں نے ہی کار کے نیچے کچل ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق اماراتی خاتون اپنی کار ڈرائیو کر تے ہوئے گھر میں داخل ہورہی تھی کہ اچانک اس کے سامنے اس کا پانچ سالہ بیٹا آگیا خاتون کار پر کنٹرول نہ رکھ سکی اور کار کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے بچہ کار کے نیچے آگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذارئع کا کہناہے کہ انہوں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس بھیج دی تھی لیکن اسکی والدہ پہلے ہی اپنے بچے کو لے کر ہسپتال پہنچ چکی تھی ۔خاتون کی کوشش کے باوجود بچہ ہسپتا ل میں پہنچے ہی چل بسا ۔راس الخمیہ پولیس نے کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔