جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن الٹنے سے 18سے زائد مسافر زخمی

اتوار 25 دسمبر 2016 22:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 18سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکرمٹھڑی کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 18سے زائد مسافر زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاعات ملتے ہی سائبان ویلفیئر ٹرسٹ سمیت سول ہسپتال سبی کی ایمبونسز جائے حادثہ پر پہنچے اور ذخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال سبی لے جایا گیا جہاں پر ضروری طبی امداد کے بعدشدید ذخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا جہاں پر دو مسافروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں مزید تحقیقات مقامی لیویز انتظامیہ نے شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :