Live Updates

عمران خان کا تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کے ساتھ مقابلہ مضحکہ خیز ہے، وزیراعظم صرف لوگوں کی خدمت کرکے ہی بنا جاتا ہے، جو شخص آئینی اداروں کی عزت نہیں کرسکتا وہ وزیراعظم بننے کا اہل نہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ اس خطہ کے لیڈر ہیں

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

اتوار 25 دسمبر 2016 22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کے ساتھ مقابلہ مضحکہ خیز ہے، وزیراعظم صرف لوگوں کی خدمت کرکے بنا جاتا ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ اس خطہ کے لیڈر ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ساتھ وزیراعظم محمد نواز شریف کا مقابلہ کرنا چھوڑ دیں اور خیالی دنیا سے باہر آجائیں، آج اگر نواز شریف کی قیادت میں سی پیک پر عملدرآمد ہو رہا ہے تو وہ اس خطہ کی ترقی ہے، آج اگر وزیراعظم دہشت گردی اور دہشت گردوں کی کمر توڑ رہے ہیں تو وہ صرف اس خطہ کے امن کیلئے، آج اگر پاکستان کے توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں اور لوڈ شیڈنگ میں کمی آرہی تو وہ صرف اس خطہ کے امن کیلئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ کے پی کے میں مایوس کن کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو شخص آئینی اداروں کی عزت نہیں کرسکتا وہ وزیراعظم بننے کا اہل نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات