ملک میں سیاسی و معاشی لحاظ سے استحکام آیا ہے اورعوام کے دیرینہ مسائل حل ہورہے ہیں،سنیٹر نہال ہاشمی

اتوار 25 دسمبر 2016 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سنیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تمام قوم کے اتحاد و یکجہتی کا اظہار اس بات کی علامت ہے کہ ملک میں سیاسی و معاشی لحاظ سے استحکام آیا ہے اورعوام کے دیرینہ مسائل حل ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پرمسلم لیگ ن سندھ کے وفد کے ہمراہ حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا، ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی، امان اللہ آفریدی، ملک تاج ، نثار شاہ، زاہد ملک، اور دیگر رہنما اور کارکن بھی تھے۔

نیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ آج وزیر اعظم نواز شریف کی بھی سالگرہ ہے ، مسلم لیگ نے ہی پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور وزیر اعظم نواز شریف نے انتہائی مشکل حالات میں ملک کو نکالا اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، انھوں نے کہا کہ قائد اعظم کی وجہ سے ہم آزادی ہی ہم آزاد ملک میں آزادی کی سانس لے رہے ہیں، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں وزیر اعظم کے ہاتھ مضبوط کریں اور کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ پیدا ہو۔

متعلقہ عنوان :