پانی کی اہمیت وافادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،نصراللہ خان زیرے

اتوار 25 دسمبر 2016 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے زراعت وخوراک کے چیئرمین نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ پانی ایک اہم قدرتی نعمت ہے جس کی اہمیت وافادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ عوام کو پانی بڑے استعمال کے ساتھ کرنی چاہیے موجودہ حکومت اور پشتونخوامیپ کی اولین ترجیح ہے کہ کوئٹہ کے عوام کے پانی کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کیئے جائیں اس سلسلے میں بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی بی5کے علاقے مشرقی بائی پاس اتحاد کالونی اور مندوخیل آباد میں نئے واٹر سپلائی سکیمات (ٹیوب ویلز ) کے افتتاح کے موقع پر الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انہوں نے باقاعدہ فیتے کاٹ کر اور بٹن دبا کر واٹر سپلائی سکیمز کا افتتاح کیا ۔ اجتماعات سے علاقائی سیکرٹری کونسلر حمد اللہ بڑیچ، علاقائی سینئر معاون سیکرٹری کونسلر نعیم اچکزئی، اختر جان ، مولوی شمس اللہ ، واسا کے ایس ڈی اومحمد طارق ، حاجی عبداللہ جان ، ڈاکٹر احسان اللہ ، حاجی حبیب اللہ نے خطاب کیا ۔

افتتاح کے موقع پر علاقے کے معتبرین ، پارٹی کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ پانی قدرت کی جانب سے ایک عظیم تحفہ ہے مگر گزشتہ سالوں کی قحط اور خشک سالی اور ہماری غفلت لاپرواہی ، درختوں کو کاٹنے ، چراگاہوں کو اجھاڑنے کی وجہ سے بارشوں کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے جس کے باعث زیر زمین پانی کی سطح کافی نیچے حد تک جا چکی ہے اور کوئٹہ میں اس وقت پانی کی شدید قلت ہے۔

موجودہ حکومت نے پہلی مرتبہ پانی کے مسئلے کے مستقل حل اور زیر زمین پانی کی سطح اوپر لانے کیلئے چیک ڈیموں ، ڈلے ایکشن ڈیموں کے ساتھ ساتھ کوئٹہ کیلئے پٹ فیڈر سے پانی لانے ، مانگی ڈیم، حلق ڈیم ، برج عزیز خان ڈیم پر کام شروع کرنے کیلئے خطیر رقم مختص کی ان ڈیمز کی تکمیل سے پانی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوجائیگا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پانی کے اسراف سے سے پرہیز کرے اور پانی کو استعمال کرنے میں احتیاط بھرتیں۔

انہوں نے ماضی میں کوئٹہ گریٹر واٹر پروجیکٹ کے 8ارب کے خطیر رقم کو کرپشن اور لوٹ مار کا ذریعہ بنایا گیا اور پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا۔ انہوںنے کہا کہ حلقہ پی بی 5میں بڑی حد تک کوشش کی گئی ہے کہ عوام کے پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کیا جائے اور اس سلسلے میں مختلف علاقوںمیںواٹر سپلائی سکیمات کے درجنوں منصوبے پائے تکمیل تک پہنچے ہیں اور ساتھ ہی واٹر ٹیبل اور پانی کی سطح بلند کرنے کیلئے 2ڈیمز بھی بنائیں گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :