پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے زیر اہتمام منگھوپیر میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی

اتوار 25 دسمبر 2016 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے زیر اہتمام منگھوپیر میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ریلی کا انعقاد مسلم لیگی رہنما و ممبر ضلع کونسل کراچی عبدالطیف رند نے کیا تھا جبکہ ممبر ضلع کونسل کراچی کوثر اقبال و دیگر بھی عبدالطیف رند کے ہمراہ تھے ریلی کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت نے کرنی تھیں جو کراچی کے مختصر دورے پر کراچی میں ہی ہے لیکن طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ریلی کی صدارت نہ کرسکے چودھری شجاعت کی غیر موجودگی میں سابقہ وفاقی وزیر نصیر مینگل نے کی جبکہ ان کے ہمراہ جنرل سیکریٹری سندہ طارق حسن اور بابوسیال بھی موجود تھے ریلی میں منگھوپیر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی میں شریک افراد نے قومی پرچم اور پارٹی پرچم تھام رکھیں تھے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے علاقہ گونج اٹھا ڈھول کی تاپ پر نوجوانوں نے رقص کیا ریلی منگھوپیر چنگی ناکہ تا منگھوپیر نورانی ہوٹل نکالی گئی جبکہ نورانی ہوٹل کے قریب جلسہ گاہ میں معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ریلی میں شریک کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نصیر مینگل کا کہنا تھا کہ منگھوپیر کی عوام نے ہمیشہ ہم سے چاہت کا اظہار کیا آج کی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ منگھوپیر کی عوام محب وطن ہے پاکستان سے عشق کرتے ہیں قائداعظم محمد علی جناح سے پیار کرتے ہیں عوام قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان چاہتیں ہیں وہ پاکستان جسکا خواب شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا جسکے لیے بزرگوں نے قربانیاں دی ایک ایسا ملک جہاں نفرتوں کا نام و نشان نہ ہو امن و امان کا طوطی بولتا ہو ہر طرف خوشحالی ہو ترقی یافتہ پاکستان ہو لیکن افسوس کہ حکمران خوشحالی کی جگہ بدحالی کی طرف قوم کو لے جارہی ہیں مہنگائی بیروزگاری سے قوم تنگ آچکی ہے غربت کی چکی میں پسنے کے باوجود پاکستان زندہ باد کے نعرے یہ ثابت کرتی ہے کہ قوم کو پاکستان جان سے ذیادہ عزیز ہے آج کی کامیاب ریلی پر مسلم لیگ عبدالطیف رند کو مبارکباد پیش کرتی ہے ریلی میں چودھری شجاعت نے لازمی شرکت کرنی تھی لیکن ناسازی طبیعت کی وجہ سے ریلی میں شریک نہ ہوسکے کارکنان سے عبدالطیف رند طارق حسن اور بابو سیال نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :