سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات

اتوار 25 دسمبر 2016 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ( پی ایم ایل کیو) کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے اتوار کو بلاول ہاؤس پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیامینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی امور کے معاملات پر بات چیت کی، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔