ڈسٹرکٹ کونسل کرک کے اپوزیشن لیڈرمولانا میر زاقیم کی گاڑی حادثے کا شکار ‘ ڈرائیور جاںبحق ‘میر زاقیم اور ساتھ زخمی

اتوار 25 دسمبر 2016 21:10

کرک۔25دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ کونسل کرک کے اپوزیشن لیڈر جمعیت (ف) کے رہنما مولانا میر زاقیم کے گاڑی کو حادثہ ‘ حادثے میں مولانا کے ڈرائیو ر جاں بحق جبکہ مولانا میر زاقیم اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر حافظ ابن امین شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل میں اپوزیشن لیڈر مولانا میرزاقیم اپنی گاڑی میں کوہاٹ جلسہ میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ نوشپہ آئل فیلڈ کے قریب ا ور ٹیک کے دوران سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور جاںبحق جبکہ ان کا ساتھی امیر حافظ ابن امین وہ زخمی ہوگئے