افغان کھلاڑی میرزئی نے لاہور تا ساہیوال اوپن روڈ سائیکل ریس جیت لی

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) افغانستان کے کھلاڑی میرزئی نے لاہور تا ساہیوال اوپن روڈ سائیکل ریس جیت لی ۔قائد اعظم ڈے کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ سائیکل ریس میں افغانستان کے سائیکلسٹ میر زئی نے 160کلومیٹر کا فاصلہ چار گھنٹے 41منٹس اور 48سیکنڈ میں طے کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ۔پرانا ریکارڈ 5گھنٹے 10منٹ اور 13سیکنڈ کا تھا ۔

(جاری ہے)

لاہور سے ساہیوال تک منعقد ہونے والی سائیکل ریس میں دوسری پوزیشن افغانستان کے حنیف شارستانی نے تیسری علی اصغر جعفری ( افغانستان ) ،چوتھی روح اللہ نزافی ( افغانستان ) پانچویں عبدالوحید ( بلوچستان ) اور چھٹی محمد اشفاق ( ریلوی) نے حاصل کی ۔مذکورہ سائیکل ریس میں 70کے قریب سائیکلسٹس نے حصہ لیا ۔سائیکل ریس پنجاب سٹیڈیم سے شروع ہوئی اور ساہیوال جاکر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر کمشنر ساہیوال اور میر سردار اسد نے سائیکلٹس کو خوش آمدید کہا ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی جی ساہیوال رضوان نذیر تھے جنھوں نے پوزیشن ہولڈرز کو 50ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافیاں دیں ۔

متعلقہ عنوان :