قومی ہاکی چیمپئن شپ ، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ ،سوئی سدرن گیس اور نیشنل بنک کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) قومی ہاکی چیمپئن شپ کے تیسرے روز سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹد نے ہائیر ایجوکیشن کی ٹیم کو ،سوئی سدرن گیس کی ٹیم نے پی اے ایف کی ٹیم کو اور نیشنل بنک کی ٹیم نے پی ٹی وی کی ٹیم کو شکست دیدی ۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری قومی ہاکی چیمپئن شپ کے تیسرے روز سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی ٹیم نے ہائیر ایجوکیشن کی ٹیم کو 3-0سے شکست دی ۔

سوئی گیس کی ٹیم کی طرف سے دائود ،اسفند اور علیم نے ایک ایک گول کیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں سوئی سدرن گیس کی ٹیم نے پاکستان ایئر فورس کی ٹیم کو 3-0سے شکست دی ۔سوئی سدرن گیس کی طرف سے رضوان جونیئر نے ایک اور،نوید عالم نے دوگول کیئے ۔تیسرے میچ میں نیشنل بنک کی ٹیم نے پی ٹی وی کی ٹیم کو 5-0سے ہرادیا ۔نیشنل بنک کے مبشر نے دو ،عتیق ارشد ،توثیق ارشد اور ارسلان قادر نے ایک ایک گول کیا ۔آج سوموار کے روز تین میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ نیشنل بنک اور پولیس کی ٹیموں کے درمیان ہوگا ریلوے اور نیوی کی ٹیموں کا دوسرا جبکہ تیسرا میچ پورٹ قاسم اور پی آئی اے کے درمیان ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :