میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کی رہائش گاہ پر کرسمس اور قائداعظم محمد علی جناح اور وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے سالگرہ تقریب کا انعقاد
کرسمس امن اور خوشیوں بھرا تہوار ہے ، صوبائی وزیر اطلاعات
اتوار 25 دسمبر 2016 21:00
(جاری ہے)
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ 25دسمبر کا دن پاکستانی قوم کے لئے ڈھیروں خوشیاں لے کر آیا ہے۔
یہ دن ہمیں امن ،رواداری اور مسرت کا درس دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو پرامن بقائے باہمی کے سنہرے اصولوں کو اپناتے ہوئے ترقی کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ اللہ تعالی کے پیارے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السلام دنیا کے لئے روشنی اور امید کا پیغام لے کر آئے جبکہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن قائم کرکے کروڑوں مسلمانوں کا مستقبل محفوظ کیا۔یہ قائداعظم کی جدوجہد کا عزم ہے کہ آج ہم عزت اور خود مختاری کے ساتھ زندہ ہیں۔ اس طرح وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبہ کے ذریعے نئی عزت اور توقیر بخشی ہے اور پاکستان کے عالمی کردار میں اضافہ ہوا ہے۔سی پیک کی بدولت پاکستان جنوبی اشیا کا اہم پلیئر بن چکا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایک عظیم معاشی قوت کے طور پر دنیا میں اپنی پہچان کرائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی قوم کی عظمت کی اصل اساس اتحاد اور قومی یکجہتی ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلح افوا ج نے دہشت گردی کو ہمیشہ کے لئے شکست دے دی ہے اور اس طرح پاکستانی قوم کو نئی امید اور اچھے مستقبل کی نوید ملی ہے۔تقریب سے مسیحی برادری کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور مسیحی برادری پوری تنگدہی سے قومی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.