اوورسیز پاکستانیز یورپ کی طرف سے نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل ودیگر مسلم لیگ (ن) رہنمائوں کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب

گجرات کے 35لاکھ شہریوںکو تعلیم، صحت، روڈ انفراسٹرکچر کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیحات ہیں، چوہدری محمد تنویر

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) گجرات کے 35لاکھ شہریوںکو تعلیم، صحت، روڈ انفراسٹرکچر کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیحات ہیں، عوامی خدمت کے ایسے معیار قائم کئے جائیں گے جنہیں لوگ مدتوں یاد رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے چوہدری عابد رضااور نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے موضع رولیا میں اوورسیز پاکستانیز یورپ کی طرف سے منعقدہ ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری جعفر اقبال، ایم پی اے چوہدری شبیراحمد،ایم پی اے چوہدری شبیر احمد، صدراوورسیز پاکستانیز یورپ چوہدری امجد رولیا، ملک الیاس، ذکا شکیل، چوہدری بشر امرہ ، ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے یونین کونسلوںکے چیئرمین، کونسلرز اور معززین کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کا کیک بھی کاٹا گیا۔

ایم این اے چوہدری عابدرضا نے کہا کہ ہمارا مقصد اور منزل عوام کو فلاح و بہود ہے، کوشش ہوگی نئی نسل کو ایسا ضلع گجرات اور پاکستان دیکر جائیں جو کرپشن سے پاک ہو اور وہاں قانون کی حکمرانی ہو۔ انہوںنے کہاکہ ہمار ی چوہدری برادران سے کوئی دشمنی نہیں لیکن ملک کا وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب، ضلع ناظم اور وفاقی وزیر رہنے والوںنے اس ضلع کیلئے کیا ہی چوہدری عابد رضا نے کہا کہ لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے لیکن ہم نے سیاسی جدوجہد سے جاگیر داروںکا صفایا کیا۔

انہوںنے کہا کہ جن لوگوںنے ضلع کونسل کے انتخابات میںپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی اور بے وفائی و منافقت کی ،انکی سیاست انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اپنے حلقہ میںپوری ایمانداری سے عوام کی خدمت کی، 80فیصد سے زائد روڈ انفراسٹرکچربہتر بنا دیا گیا ،جسے 2018ء تک سے 90فیصد سے اوپر لیکر جائیں گے۔ چوہدری عابد رضا نے شہریوںپر زور دیا کہ وہ ہمیشہ اپنے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال کریں، یہی اصل احتساب ہوتا ہے۔

نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے کہاکہ جو ممبران ہر قسم کے دبائو اور لالچ کے باوجود ڈٹے رہے اور انہوںنے اپنے ضمیر اور پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا انہیںخراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انہیں ساتھ لیکر چلیں گے۔انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات کے عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے خصوصا تعلیم، صحت کے میدان میںبہتری انکی ترجیحات میں شامل ہوگی۔اس سے قبل چوہدری امجد رولیا نے بھی اظہار خیال کیا اور مہمانوںکو شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :