بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی قیادت کی بہترین پالیسیوں کا تسلسل ہے‘ رانا اقبال ہرناہ

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا اقبال ہرناہ اور ضلعی رہنما ملک ایازاعوان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے ‘ حکومت کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی قائدین کی جامعہ اور بہترین پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

(جاری ہے)

نو منتخب چیئرپرسن حنا ارشد وڑائچ ،چوہدری رضا سبحانی، چوہدری جمیل اشرف اور ملک ضیافت اعوان وائس چیئرمین کے منصب پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔ انشاء اللہ نو منتخب امیدواران ملی جوش وجذبہ کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ ملک بھر میں تعمیر و ترقی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ تعمیر و ترقی اور ترقیاتی کام ہنگامی بنیادوں پر جار ہیں ۔حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) بھار ی اکثریت سے کامیاب ہو گی اور عوامی خدمت کا یہ سفر جار ی رہے گا۔