قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت کے موقع پر نیشنل پارٹی سیالکوٹ کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت کے موقع پر نیشنل پارٹی سیالکوٹ کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ضلعی صدر نیشنل پارٹی ملک محمد اسلم ،جنرل سیکرٹری حافظ خالد سمیت دیگر عہدیداران و رہنما موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صدر ملک محمد اسلم اور جنرل سیکرٹری حافظ خالد نے خطاب کے دوران کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر اور عظیم انسان تھے جنہوں نے مسلمانوںکے لئے خوب جدوجہد کر کے وطن عزیز حاصل کیا اور آج ہمیں ایک آزاد اور خود مختار ملک دیا جس میں ہم آزادی کے ساتھ سانسیں لے رہے ہیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اور ویژن پر عملدرآمد کر کے ترقی خوشحالی اور کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ نیشنل پارٹی قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے ویژن پر گامزن ہے اور غریبوں ،مزدوروں اور متوسط طبقہ کے لئے بھرپور پالیسیاں بنائی گئی ہیں تاکہ تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :