چنیوٹ ، قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت اور محمد نوازشریف کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت اور محمد نوازشریف کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب ٹی ایم اے ہال چنیوٹ میں زیر صدارت ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) مہر آفتاب احمد ہرل منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ نسیم الہی سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں چوہدری جاوید سلیم گجر،ر انا شہزاد اقبال ٹیپو، شیخ طارق عزیز ایڈووکیٹ، و دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی سالگرہ کے حوالے سے دس پائونڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جماعت قائد اعظم محمد علی جناح کے ارشادات کے مطابق چل رہی ہے وزیر اعظم محمد نوازشریف کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے مخالفین کو ناکامیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا پاکستان مسلم لیگ ن کی جماعت اصل میںعوام کی نمائندہ جماعت ہے۔