سہولت بازاروں کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خورونو ش کم نرخوں پر فراہم کرنا ہے‘ڈی سی او

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء)ڈی سی او زید بن مقصود نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر قائم کردہ سہولت بازراوں کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونو ش عام مارکیٹ کی نسبت کم نرخوں پر فراہم کرنا ہے ‘ضلعی انتظامیہ سہولت بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹ میں بھی اشیاء خوردونوش کے نرخوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز سہولت بازار خانیوال کے اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر ‘چیف آفیسر افضل دوانہ‘سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری عبدالغفار ‘ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی شیخ جہانگیر احمد سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔ڈی سی اونے سہولت بازار میں اشیاء خوردونوش ‘پھل ‘سبزیوں سمیت مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور ان کامعیاربھی چیک کیا ۔ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ سہولت بازار میں پھلوں کی سٹال پر زیادہ مقدار میں پھل رکھے جائیں اورپھلوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔