دولتالہ میں یوم قائد اعظم اور کرسمس منفرد انداز میں منایا گیا

اتوار 25 دسمبر 2016 20:40

گوجر خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) دولتالہ میں یوم قائد اعظم منفرد انداز میں منایا گیا ،سلیمان فائونڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کی جانب سے یوم قائد اعظم ؒ پر دولتالہ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس،وائس چیئرمین محمد سعید شیخ،وائس چیئرمین دولتالہ ٹو مرزا محمد منیر ،سابق نائب ناظمین حاجی جان محمد ،شیخ شبیر احمد ،کونسلرز رانا محمد فاروق ،محمد اکبر شاد،یوتھ کونسلر شیخ محمد آفتاب،قاری عبدالستار توحیدی،حاجی تحسین خان،بابو محمد یوسف سمیت سیاسی و سماجی رہنمائوں اور لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فائونڈیشن کے وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ نے عمائدین کیساتھ مل کر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کا کیک کاٹا ،اس موقع پر شیخ محمد ساجد نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی شخصیت مسلمانوں کیلئے ایک نجات دہندہ تھی جنہوں نے اپنی ذہانت ،تدبر اورسیاسی بصیرت سے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کو حاصل کردکھایا ،یہ انہی کے مرہون منت ہے کہ آج پاکستان کی صورت میں عالم اسلام کو ایک مضبوط قلعہ حاصل ہو سکے ہیں ،ان کی بے لوث اور ناقابل فراموش خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آج کے دن اس عہد کی تجدید ضروری ہے کہ ہم بابائے قوم کے فرمان کے مطابق ایمان ،اتحاد اور تنظیم کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں گے جبکہ کرسمس کے موقع پربھی سلیمان فائونڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کی خصوصی ہدایت پر امسال بھی حسب روایت کرسمس کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کے دوران فائونڈیشن کے وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ نے تمام مسیحی افراد میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے ،کرسمس کے موقع پر مسیحی لوگوں میں تحائف تقسیم کرنے پر صدیق مسیح،اخلاق مسیح،صغیر مسیح سمیت دیگر نے شیخ محمد ساجد اور ان کی ٹیم کا بھرپور شکریہ بھی ادا کیا ،دولتالہ کی مسیحی خاندانوں نے بھی تقریب بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :