خواجہ رفیق شہید کی 44ویں برسی (آج ) منائی جائیگی

خصوصی سیمینار سے ممتاز سیاستدان خطاب کریں گے

اتوار 25 دسمبر 2016 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق، صوبائی وزیر خواجہ سلمان کے والد خواجہ محمد رفیق شہید کی 44ویں برسی (آج) منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے ان کی رہائشگاہ پر قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا ۔ خواجہ رفیق شہید فائونڈیشن کے زیر اہتمام اس دن کی مناسبت سے الحمر اہال Iمیں ’’ پاکستان شاہراہ جمہوریت پر ‘‘ کے عنوان سے خصوصی سیمینار کاانعقاد بھی کیا جائے گاجس سے ممتاز سیاستدان اور دانشور خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :