ملک کا وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب، ضلع ناظم اور وفاقی وزیر رہنے والوںنے ضلع گجرات کیلئے کیا چوہدری عابد رضا
گجرات کے 35لاکھ شہریوںکو تعلیم، صحت، روڈ انفراسٹرکچر کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیحات ہیں‘ چوہدری محمد تنویر اوورسیز پاکستانیز یورپ کی طرف سے نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل ودیگر مسلم لیگی رہنمائوں کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانہ سے خطاب
اتوار 25 دسمبر 2016 20:40
(جاری ہے)
اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کا کیک بھی کاٹا گیا۔
ایم این اے چوہدری عابدرضا نے کہا کہ ہمارا مقصد اور منزل عوام کو فلاح و بہود ہے، کوشش ہوگی نئی نسل کو ایسا ضلع گجرات اور پاکستان دیکر جائیں جو کرپشن سے پاک ہو اور وہاں قانون کی حکمرانی ہو۔ انہوںنے کہاکہ ہمار ی چوہدری برادران سے کوئی دشمنی نہیں لیکن ملک کا وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب، ضلع ناظم اور وفاقی وزیر رہنے والوںنے اس ضلع کیلئے کیا ہی چوہدری عابد رضا نے کہا کہ لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے لیکن ہم نے سیاسی جدوجہد سے جاگیر داروںکا صفایا کیا۔انہوںنے کہا کہ جن لوگوںنے ضلع کونسل کے انتخابات میںپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی اور بے وفائی و منافقت کی ،انکی سیاست انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اپنے حلقہ میںپوری ایمانداری سے عوام کی خدمت کی، 80فیصد سے زائد روڈ انفراسٹرکچربہتر بنا دیا گیا ،جسے 2018ء تک سے 90فیصد سے اوپر لیکر جائیں گے۔ چوہدری عابد رضا نے شہریوںپر زور دیا کہ وہ ہمیشہ اپنے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال کریں، یہی اصل احتساب ہوتا ہے۔نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے کہاکہ جو ممبران ہر قسم کے دبائو اور لالچ کے باوجود ڈٹے رہے اور انہوںنے اپنے ضمیر اور پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا انہیںخراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انہیں ساتھ لیکر چلیں گے۔انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات کے عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے خصوصا تعلیم، صحت کے میدان میںبہتری انکی ترجیحات میں شامل ہوگی۔اس سے قبل چوہدری امجد رولیا نے بھی اظہار خیال کیا اور مہمانوںکو شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.