قائد اعظم محمد علی جناح نے تلوار اور کوئی ہتھیار استعمال نہیں کیا، کرنل ذوالفقار باجوہ

نفرتوں کو مٹا کر آپس میں محبتوں کو فروغ دیں ، پاکستان کی ترقی کیلئے انتہائی محنت ایمانداری اخلاص اور نیک نیتی سے دن رات کام کریں ،کمانڈنٹ سبی اسکائوٹس

اتوار 25 دسمبر 2016 20:40

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) قائد اعظم محمد علی جناح نے تلوار اور کوئی ہتھیار استعمال نہیں کیا بلکہ پاکستان کو بنانے کیلئے اپنی سوچ ذہانت لگن اور محنت کوبروئے کار لاتے ہوئے ہمیں ایک آزاد وطن پاکستان بنا کر دیا جب تک ہماری جان ہے ہم پاکستان پر کبھی آنچ تک نہیں آنے دیںگے قائد اعظم نے جس مقصد کیلئے پاکستان بنایا تھا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم نفرتوں کو مٹا کر آپس میں محبتوں کو فروغ دیں اور پاکستان کی ترقی کیلئے انتہائی محنت ایمانداری اخلاص اور نیک نیتی سے دن رات کام کریں ۔

ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ سبی اسکائوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر سبی اسکائوٹس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع مسز کمانڈنٹ ، ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران، ڈی پی او سبی سردار حسن موسیٰ خیل ، ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال، میونسپل کیمیٹی چیئرمین حاجی دائود رند، میجر محمد آصف، کیپٹن امان اللہ ، کے علاوہ سکول ،کالجز ،نرسنگ سکولز، کی پرنسپلز ،ٹیچرز اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں کمانڈنٹ سبی اسکائوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ ، مسسز کمانڈنٹ نے قائد اعظم محمد جناح کے یوم پیدائش کا کیک کاٹا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا۔

(جاری ہے)

جس کی سعادت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غریب آباد کی طالبہ اقراء جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت ریحانہ نور نے حاصل کی تقریب میں سکول ،کالجز ،نرسنگ سکولزکی طالبات نے ملی نغمے،تقاریر اور مختلف ٹیبلو بھی پیش کیے جسے شائقین نے خوب سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ سبی اسکائوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ نے کہا کہ تاریخ کی عظیم شخصیات میں سے قائد اعظم محمد علی جناح وہ عظیم قائد تھے جنہوں نے اپنے اندر سے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا آج اسی عظیم قائد کا یوم پیدائش انہتائی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہم جس مملکت خداداد پاکستان میں آزاد اور خودمختیار رہ کر آزاد سانس لے رہے ہیں اسے دنیا کے نقشے میں لانے کا سہرا قائداعظم محمد علی جناح کے سر ہے ان کی دن رات کی انتھک محنت سے پاکستان معرض وجود میں آیا انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں پاکستان دیا اب یہ ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسکی حفاظت کریں انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے اصولو ں ایمان اتحاد تظیم کی پاسداری کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ہمیں نفرتوں کے طوق کو اتار کر محبتوں کو بانٹنا ہوگا کہ قائد اعظم نے بھی کسی اوزار کا استعمال نہ کیا وہ صرف اور صرف اصول پسندی ،رواداری اور اتحاد کے ٹول تھے تقریب کے اختتام پر مسسز کمانڈنٹ نے سکول کالجز کی پرنسپلز ، ٹیچرز، اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے تقریب میں حصہ لینے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :