بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے ،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض
آج پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے ،ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،امن وامان کے حوالے سے آرمی اور ایف سی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،کمانڈر سدرن کمانڈکاتقریب سے خطاب بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے
اتوار 25 دسمبر 2016 20:40
(جاری ہے)
اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،میر سرفراز بگٹی ،نواب محمد خان شاہوانی ،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ ،سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر،اراکین اسمبلی حاجی عبدالمالک کاکڑ ،عبدالکریم نوشیروانی ،امان اللہ نوتیزئی ،آئی جی پولیس احسن محبوب ،بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ،کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی ڈپٹی کمشنر زیا رت عبدالخالق مندوخیل ،ڈسٹرکٹ چیئرمین زیارت سردار میر وائس خان اور ڈی پی او زیارت محمد حنیف بلوچ بھی تقریب میں موجود تھے ۔
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کی زندگی میں انقلاب برپا کیااور ہمیں ایک الگ وطن دیا ،قائد اعظم اور ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیا ں دی ہیں ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ،قائد اعظم محمد علی جناح کی مسلمانوں اور پاکستانی قوم کے لیے قربانیاں روشنی کے مینار کی حیثیت رکھتی ہیں ،پاکستانی قوم دنیا کی ایک منفرد قوم ہے پاکستان کے دشمن پاکستان کو شکست نہیں دے سکتے ،پاکستان کی بنیاد رکھنے والے عظیم لوگ تھے اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آج پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے اور آئندہ بھی رہے گاانہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کی ہوائیں چل رہی ہے ،بلوچستان میں بڑی تعداد میں ناراض بھائی ہتھیا رپھینک کرقومی دھارے میں آئے ہیں جن کو خوش آمدید کہتے ہیں اورجلد ہی باقی ناراض بھائی بھی آئیں گے۔انہوں نے کہا دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے جو بھی دہشت گرد ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوگا ان کو خوش آمدید کہیں گے اور جو بھی حکومت کی رٹ کو چیلنج کرے گا ان کے خلاف بھر پور کاروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نو جوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیںکیونکہ نو جوان مستقبل کے معمار ہیں ،نوجوان اپنے کردار بلند اوصاف اور معیاری تعلیم کی بنیاد پر پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر تھے انہوں نے پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا اور ہمیں ایک الگ وطن دیا جس میں ہم آزادی سے سانسیں لے رہے ہیں ،اس وطن کو ہم سب نے شاد وآباد رکھنا ہے ۔انہوں نے کہابلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ،دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کاروائی کریں گے،بلوچستان میں حالات بدل رہے ہیں ،پرامن بلوچستان اور پاکستان ہماری بقاء کا ضامن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پرامن اور محب وطن ہیں ۔ ایف سی بلوچستان میں تعلیم کے حوالے سے بھی بھر پور کردار ادا کررہی ہے ، بلوچستان میںامن وامان کے حوالے سے آرمی اور ایف سی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان میں امن وامان کے حوالے سے ایف سی کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زیارت کے عوام خوش نصیب ہیںکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے آخر ی ایام زیارت میں گزارے۔دریں اثناء پروگرام میںٹیبلو ،تقاریر ، ملی نغمے اور سازینے پیش کیے گئے ۔پروگرام کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریا ض نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.