Live Updates

تحریک انصاف اور عمران خان کاکام دھرنادیناجبکہ مسلم لیگ(ن)اور نوازشریف کاوژن وطن عزیزکی تعمیروترقی ہے،ترقی کا سفرجاری رہیگا، عمران خان اینڈکمپنی اقتصادی راہداری کومتنازعہ کرنے پرتلے ہوئے ہیںجس میںانہیںمایوسی کاسامنارہیگاکیونکہ یہ ملک کی دشمنی کے مترادف ہے،وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کا جلسے عام سے خطاب

اتوار 25 دسمبر 2016 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف اوراسکے چیئرمین عمران خان کاکام دھرنادیناجبکہ مسلم لیگ(ن)اوراسکے قائدمیاںمحمدنوازشریف اورانکے ٹیم کاوژن وطن عزیزکی تعمیروترقی ہے،ترقی یہ سفرجاری رہیگا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اینڈکمپنی اقتصادی راہداری کومتنازعہ کرنے پرتلے ہوئے ہیںجس میںانہیںمایوسی کاسامنارہیگاکیونکہ یہ ملک کی دشمنی کے مترادف ہے۔

وہ اتوار کو تھانا ملاکنڈایجنسی میں4ارب روپے کی لاگت اور92 کلومیٹر ٹرانزمشن لائن کی220-KVگرڈسٹیشن کے افتتاح کے بعدایک بڑے جلسے عام سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ گرڈسٹیشن کاقیام ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کادیرینہ مطالبہ تھا۔گرڈسٹیشن کی تکمیل سے پورے ملاکنڈڈویژن شانگلہ،سوات،بونیر، دیراپر،چترال،دیرلوئر سمیت ملحقہ علاقوںمیںبجلی کے کم وولٹیج اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کامسئلہ مستقل بنیادوںپرختم ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام مینڈیٹ دینابھی جانتے ہیںاورناکامی پراسکابدلہ لیناجانتے ہیں،انشاء اللہ 2018میںعمران خان اورپرویزخٹک کے اقتدارکوصوبہ بدرکردیںگے،تحریک انصاف کے تمام نظریاتی کارکن اس ڈوبتی کشتی سے چلانگیں لگارہے ہیںکیونکہ انہیںسمجھ آگئی ہے کہ یہ مفادپرست لوگوںکاٹولہ بن گیاہے۔انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری کی خودساختہ جلاوطنی کے بعدپاکستان آیاتوہے مگرساتھ دبئی کاریٹرن ٹکٹ بھی لے کرآیاہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان جلسے خیبرپختونخواکے عوام کی خون پسینے کے پیسوںپرمنعقدکئے جارہے ہیں،عمران خان عوام نے آپکے دھرنوںکارخ دیکھ لیااوراس سے تنگ آگئے ہیںاب خداراعوام کی فلاح وبہودکیلئے بھی اپنی توانائی صرف کریں۔انہوںنے کہاکہ ناکام پالیسیوںسے تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے،وزیراعلیٰ اپنے طفل چیئرمین کے آنکھوںمیںدھول جھونک رہاہے جسکا پتہ انہیںآئندہ عام انتخابات میںہوجائیگا۔

انہوںنے کہاکہ صوبے کی قیادت عمران خان کے نزدیک ایک حقیر چیز ہے اسلئے جب انکا موڈ بن جاتاہے توخیبرپختونخواکارخ کرلیتے ہیںورنہ بنی گالاسے نکلنے کودل نہیںکرتا۔دریں اثناء انجینئرامیرمقام نے قائدملت محمدعلی جناحؒ کی141ویںیوم ولادت اورقائدمیاںمحمدنوازشریف کی67یویںیوم پیدائش کے موقع پرکیک بھی کاٹا۔انہوںنے قائدملت کوخراج عقیدت پیش کیااورانکے افکارکی پیروی کرنے کاعزم کرتے ہوئے میاں محمد نوازشریف کو67ویںیوم پیدائش پرمبارکباد دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات