سیرت محمدمصطفی ﷺ پرعمل پیرا ہوکر ہی دنیا آخرت کو سنوارجاسکتا ہے،ڈاکٹرمصطفی بشیر عباسی

اتوار 25 دسمبر 2016 20:21

ہٹیاں بال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ایم ایل اے ڈاکٹرمصطفی بشیر عباسی،صدرمسلم لیگ(ن)فریدخان،پروفیسرالطاف صدیقی،ارشادسلیمان،عدیل احمد ودیگر ارشادسلیمان کی رہائش گاہ پر محفل حمدونعت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت محمدمصطفی ﷺ پرعمل پیرا ہوکر ہی دنیا آخرت کو سنوارجاسکتا ہے آج امت مسلمہ انتشارکا شکار ہے کہ ہم نے محمدﷺ کی سیرت وسنت کو چھوڑ دیا ہے نبی اکرم ﷺ اور صحابہ کرام کی زندگیاں ہمارے لیئے نمونہ ومشعل راہ ہیں صحابہ کرام نے حضرت محمدﷺ سے عشق ومحبت کا عملی کردارپیش کیا نبی اکرم ﷺ محسن انسانیت تھے اورمسلمانوں کی آئیڈیل شخصیت ہیں ان کی آمد سے قبل ہر طرف جہالت ہی جہالت تھی ان کی آمد سے ہرطرف اجالا ہوگیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن)کے نائب صدر ارشادسلیمان مغل کی رہائش گاہ پر نئے مکان کی تعمیر کے بعد افتتاح کے موقع پر منعقدہ محفل ونعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :