ایمز سکول اینڈ کالج کنڈل شاہی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد ،محفل میلاد میں کالج کے طلباء و طالبات سٹاف کے علاوہ معززین علاقہ سول سائٹی کی بڑی تعداد میں شرکت۔

اتوار 25 دسمبر 2016 20:21

نیلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ایمز سکول اینڈ کالج کنڈل شاہی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد ،محفل میلاد میں کالج کے طلباء و طالبات سٹاف کے علاوہ معززین علاقہ سول سائٹی کی بڑی تعداد میں شرکت۔ محفل میلاد کے مہمان خصوصی علامہ بشیرالقادری تھے جبکہ صدارت علامہ اقبال اختر نعیمی نے کی اس موقع پر کالج کے طلباء و طالبات نے نعتیہ کلام پیش کیئے ، مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی کامیابی کا راز عشق مصطفی ﷺ کو حقیقی معنوں میں اپنی زندگی میں اپنا نا اور سیرت رسول ﷺ پر پوری طرح عمل پیرا ہونا ہے۔

دین و دنیا کی کامیابی کا راز پیغمبر انقلاب ﷺ کے اسوہ میں مضمر ہے موجودہ دور میں امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کر کے اغیار کی طرف سے اسلام کی طرف اٹھنے والی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے نبی اکرمﷺ پر درود و سلام کی محفلیں منعقد کرنا عشق مصطفی کو اپنا نا ہی ہماری کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انقلاب رسولﷺ کی آمد سے گٹھا ٹوپ اندھیروں میں چھپی دنیا میں روشنیاں پھیل گی۔

جہالت تنگ نظری اور قتل وغارت گری کی تاریخیں مسمار کر کے امن و سلامتی کی بنیادیں رکھ کر عہتی دنیا تک رمثالیں قائم کر دیں گی ۔ رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ امت مسلمہ کے لیئے دنیاء و آخرت کی کامیابیوں و کامرانیوں کا راستہ ہے اس مقدس راستے کو اپنا کر ہی کامیابیاں و کامرانیوں کو اپنا یا جاسکتا ہے۔ محفل میلاد سے علامہ اقبال اختر نعیمی، ایم ڈی ایمز سکول اینڈ کالج مولانا غلام رسول قریشی، سابق امیر جماعت اسلامی نیلم قاضی غلام سرور،پروفیسر صدیق الرحمان، صدر معلم مڈل سکول بن چھتر فاروق رضاء، نوجوان صحافی بنارس بلوچ، ناظم انجمن طلباء اسلام نیلم راجہ بشیر احمد خان، سمیت دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر لنگر کی تقسیم کا عمل بھی کیا گیا۔