ڈی ایف او کیرن جی ایم بٹ کی ہدایت پرمحکمہ جنگلات کیرن ڈویژن کے اہلکاروں کاکامیاب چھاپہ ،کارکہ سے سمگل کئے جانے والے 40نگ سلیپر گاڑی سمیت ضبط کر کے یوٹی آٹھمقام پہنچا دئے گئے ،عوامی حلقوں کا خیر مقدم

اتوار 25 دسمبر 2016 20:21

نیلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ڈی ایف او کیرن جی ایم بٹ کی ہدایت پرمحکمہ جنگلات کیرن ڈویژن کے اہلکاروں کاکامیاب چھاپہ ،کارکہ سے سمگل کئے جانے والے 40نگ سلیپر گاڑی سمیت ضبط کر کے یوٹی آٹھمقام پہنچا دئے گئے ،عوامی حلقوں کا خیر مقدم تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے علاقہ کالو والا ڈیرہ کارکہ سے نگدر سمگل کئے جانے والے دیودار کے 40نگ سلیپر گاڑی نمبر MDJA113جسے ڈرائیور اشفاق مغل چلا رہا تھا بیٹ گارڈ شیخ عبدالقیوم اور رینج آفیسر محمداظہر نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے لکڑ کو ضبط کر لیا جسے یوٹی آٹھمقام پہنچا دیا گیا محکمہ جنگلات کی جانب سے ٹمبر مافیا کے خلاف کی جانے والی کاروائی کا خیر مقدم ،اس حوالہ سے ڈی ایف او کیرن ڈویژن جی ایم بٹ نے کہا ہے کہ جنگلات کا تحفظ ہر صورت میں کیا جائیگا نیلم کے اندر ٹمبر مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے محکمہ جنگلات کے اہلکاران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ جنگل کا نقصان کرنے والوں کے خلاف بلاتحصیص کاروائی کی جائے اور انہیںقانون کے کٹہرے میں لایا جائے جنگلات کے قاتلوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائیگی جنگلات ریاست کاقیمتی اثاثہ ہیں محکمہ جنگلات ان اثاثوں کی حفاظت کرتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :